۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انصاریان

حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ (س) نے کہا: اگر ایک پاک اور صحیح و سالم زندگی چاہئے تو ان ہستیوں کی پیروی کریں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے، اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ہم روز قیامت لوگوں کو ان کے امام کے ساتھ محشور کریں جن کی انہوں نے اطاعت کی ہے، لہٰذا انسان کا نمونہ عمل اور رول ماڈل ایشا شخص ہونا چاہئے جس کے ساتھ اسے روز قیامت محشور کیا جائے گا۔

حوزہ نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان نے گزشتہ شب حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں کہا: اگر ایک پاک اور صحیح و سالم زندگی چاہئے تو ان ہستیوں کی پیروی کریں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے، ورنہ وہ گمراہ ہو جائے گا اور راہ ایک صحیح و سلام زندگی سے محروم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ائمہ معصومین علیہم السلام کو اسوہ حسنہ اور ایک بہترین نمونہ کے طور پر ذکر کیا ہے، کیونکہ وہ ایسے معلم کی حیثیت رکھتے ہیں جو خدا کے حکم اور فرمان سے لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کرتے ہیں اور انہیں کارخیر کی دعوت دیتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے استاد اخلاق نے کہا: انسان کا نمونہ عمل اور رول ماڈل ایشا شخص ہونا چاہئے جس کے ساتھ اسے روز قیامت محشور کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: یَوْمَ نَدْعُوا کُلَّ أُناسٍ بِإِمامِهِمْ فَمَنْ أُوتِیَ کِتابَهُ بِیَمینِهِ فَأُولئِکَ یَقْرَؤُنَ کِتابَهُمْ وَ لا یُظْلَمُونَ فَتِیلاً، یعنی روز قیامت ہم لوگوں کو ان کے امام کے ساتھ بلائیں گے، ان کے نامہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں ہوگا، وہ اپنے نامہ اعمال کو خوش ہو کر اور مسرور ہو کر پڑھیں گے، ان کے ساتھ کھجور کی کٹھلی کے برابر بھی ظلم نہیں ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .